Advertisement

گلگت واقعہ صرف فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ختم کرنے کی سازش ہے، خالد مقبول

متحدہ ہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گلگت واقعہ صرف فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ختم کرنے کی سازش ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ ہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے نلتر میں مسافر بس پردہشت گردوں کی فائرنگ کی واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ختم کرنے کی سازش ہے بلکہ اس واقع سے ملک کی سالمیت ، یکجہتی کونقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

خالد مقبول نے کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی اقتصادیت کی اہم منصوبے سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے لہذا گلگت کےعلاقے نلترواقع میں ملوث افراد کوگرفتار کیا جائے اورانہیں قرارواقعی سزا دی جائے۔

ڈاکٹر خالد مقبول نے اس واقع میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت  کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اورواقع میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

متحدہ ہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس واقع میں ملوث افراد کو گرفتارکیا جائے اورانہیں قرارواقعی سزا دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version