Advertisement

پی ڈی ایم کی میٹنگ میں سیاسی یتیم بیٹھے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی میٹنگ میں سیاسی یتیم بیٹھے ہیں ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد فواد چوہدری  نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا سارا وقت  تو مہنگائی کو نیچے لانے میں صرف ہو جا تا ہے ،قرضوں کے اس بوجھ سے نمٹنا اتنا آسان نہیں  ہے ۔یوٹیلیٹی اسٹورز جو کہ ایک  تباہ شدہ ادارہ تھا اس سال وہ خسارے سے باہر آجائے گا ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  کابینہ  نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں ہماری معیشت اور جانی نقصان کم رہا ہے ۔

فوا چوہدری نے کہا کہ  جب پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہم نے اس سے ایک ماہ پہلے ہی اقدامات کردئیے تھے ۔تیسری لہر کا سامنا بھی پہلی دو لہروں کی طرح بنائی گئی پالیسی سے کر لیں گے۔

انہوں  نےیہ بھی  کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری تحریک شفاف انتخابات پر کھڑی ہے، شفاف انتخابات کے لیے وزیراعظم کو خاص توجہ دینی چاہیے۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم کی میٹنگ میں سیاسی یتیم بیٹھے ہیں جنہوں نے کچھ ماننا ہی نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے متعلق فیصلہ کیا کہ قانون کی خلاف وزریاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ اس حوالے سے تمام دستیاب احتساب کے آلات کو بروئے کار لایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ  عون عباس بپی کا بطور بیت المال سربراہ استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی یتیموں کا گروہ ہے ۔محمود اچکزئی،آفتاب شیر پاؤ جیسے لوگ جن کا سسٹم میں کوئی حصہ ہی نہیں کہہ رہے ہیں کہ استعفیٰ دے دیں ۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شبلی فراز صاحب کا پراسس چل رہا ہے وہ واپس آئیں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version