نادیہ خان کی زندگی کے بہترین لمحات کس کے ساتھ گزرتے ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے بتا دیا کہ وہ اپنی زندگی کے بہترین لمحات کس کے ساتھ گزارتیں ہیں۔
میزبان و اداکارہ نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کے بہترین لمحات ان کے شوہر کے ساتھ گزرتے ہیں۔
نادیہ خان نے شوہر کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جسے ان کے چاہنے والے پسند کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’بہترین لمحات آپ کے ساتھ ہیں۔‘
واضح رہے کہ نادیہ خان رواں برس ہی ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔
نادیہ خان کے شوہر پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔
نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

