Advertisement

ہیری اور میگھن کا انٹرویو عالمی میڈیا  کی  توجہ کا مرکز

برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے تہلکہ خیز انٹرویو دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے انٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہیش ٹیگ ’ہیری اینڈ میگھن آن اوپرا‘ ٹاپ فائیو میں ٹرینڈ کرنے لگا۔

انٹرویو پر دنیا بھر سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، کہیں کہا جارہا ہے کہ شاہی خاندان جوڑے کو نسل پرستانہ رویوں سے بچانے میں ناکام رہا تو کوئی شاہی خاندان کی حمایت میں سامنے آیا۔

سنسنی خیز انٹرویو ٹی وی چینلز اورعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، کئی ٹی وی چینلز اور اخبارات نے شہ سرخیوں میں جگہ دی جبکہ انٹرویو کا لیڈی ڈیانا کےمتنازع انٹرویو سے موازنہ کیا جارہا ہے

دوسری جانب برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے نسل پرستی کے دعوؤں پر رد عمل کے لیے شاہی محل کو دباؤ کا سامنا ہے۔

Advertisement

میڈیا کی طرف سے سوالات اٹھائے جانے کے باوجود برطانوی وزیراعظم بورس جانسن  نے چپ ساد رکھی ہے  کہا شاہی خاندانی معاملات پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

ادھروائٹ ہاؤس ترجمان نے میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کےانٹرویوکی تعریف کی جبکہ نجی معاملات اور ذاتی جدوجہد پر بات کرنے پر جوڑےکوسراہا۔

یاد رہے کہ برطانوی جوڑے نے گزشتہ رات امریکی میزبان اوپرا ونفری کو اپنے ذاتی حالات زندگی سے متعلق انٹرویو دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
Next Article
Exit mobile version