Advertisement

دو ماہ تک چینی کی استعمال کا مکمل بائیکاٹ کریں، رحمان ملک

رحمان ملک

سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ تمام سیاستدانوں کو چاہیے کہ دو ماہ تک چینی کی استعمال کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے بھارت سے چینی کی درآمد کے حکومتی فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگلے دو مہینوں تک احتجاجاً کسی بھی شکل میں چینی کا استعمال نہیں کرونگا۔

سابق وزیرِداخلہ نے کہا کہ ہر پاکستانی سے اپیل ہے کہ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کے طور پر چینی اور اس کی مصنوعات کا استعمال بند کردیں، ملک کی خاطر اگر ہم سب دو ماہ تک چینی استعمال نہ کرے تو یہ زندگی اور موت کی بات نہیں ہوگی۔

رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ مشکل سے کمائی ہوئی زرمبادلہ اب اپنے دشمن کو تقویت دینے کے لئے استعمال ہوگا اور جو ڈالر ہم قرض میں لے رہے ہیں اب چینی کے بدلے ہم بھارت کو دیں گے۔

سابق وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود اب پاکستان بھارت سے چینی کی درآمد کرنے پر مجبور ہے۔

Advertisement

رحمان ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت پہلے بھی ہم پر واٹر بم پھینک چکا ہے اور اب اس فیصلے سے ہماری زرعی پیداوار میں مزید کمی واقع ہوگی۔

سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ حکومت بھارت سے چینی درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے دیکھتے ہیں اس فیصلے کے پیچھے کس کو مالی فائدہ پہنچانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version