گلگت میں بس پر فائرنگ، گورنر گلگت بلتستان کی مذمت

گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین خان مقپون نے گلگت میں مسافر بس پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین خان مقپون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ملوث ذمہ داروں کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔
گورنرگلگت بلتستان نے کہا کہ ناس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کوعلاج و معالج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائےگی جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیئے متعلقہ اداروں کواحکامات جاری کردیئے ہیں۔
راجہ جلال حسین خان مقپون نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کوعلاج ومعالج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین خان مقپون نے سیکریٹری داخلہ اورکمشنرگلگت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

