اداکارہ سائرہ یوسف کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسڑری کی اداکارہ سائرہ یوسف کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سائرہ یوسف کی دوست کی شادی میں بہن پلوشہ یوسف کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
مینیجر علیزے جھنگ کی مہندی میں کرنے والے ڈانس کی ویڈیو کو شادی کی تقریب کی فوٹوگرافی کرنے والے عمیر سلیم نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
سائرہ یوسف کی ویڈیو کو پرستاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ سائرہ یوسف شہروز سبزواری سے شادی کے بعد سے انڈسٹری سے دور ہیں۔
خیال رہے کہ شہروز سے سائرہ کی علیحدگی ہوچکی ہے جبکہ شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

