Advertisement

کیٹگری سی مسافروں کو پاکستان سفر کروانے کے لیے نئی ہدایات جاری

سی اے اے

سی اے اے نے کیٹیگری سی فہرست میں شامل ممالک کے مسافروں کو پاکستان سفر کروانے کے لیے نئی ہدایات جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے کیٹگری سی مسافروں کو پاکستان سفر کروانے کے لیے نئی ہدایات جاری کردی، سی اے اے کے ڈائریکٹر ایرٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے کے مطابق سی کیٹگری ملکوں سے متعلق  ایرلائنز سی اے اے شرائط پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری سی فہرست میں شامل ملکوں کے مسافروں پر پاکستان سفر پر مکمل پابندی ہے جبکہ سی کیٹگری سے پاکستان سفر کرانے کے لیے ایرلاینز کو خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان سفر کرنے سے پہلے ایرلاینز کیٹگری سی ملکوں سے آنے والے مسافروں کی مکمل تفصیل سی اے اے دینے کی پابند ہونگی جبکہ سی کیٹگری ملکوں کے مسافروں کی سفری معلومات محکمہ صحت حکام کو بھی فراہم کرنے کی پابندی ہونگی۔

Advertisement

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کی تفصیلات پاکستان کے  متعلقہ شہرں کے ایرپورٹس پر بھی دینے کے لیے ایرلاینز پر شرط رکھی گئی ہے اور پابندی والے ملکوں کے مسافروں کے پاکستان سفر کرنے کے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر ایرٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی ملکوں کے مسافروں کی تفصیلات چیک ان بند ہونے کے فوری بعد پاکستان کے متعلقہ ایرپورٹس پر سی اے اے کو فراہم کرنا لازمی ہے جبکہ ایس او پی میں کورونا وائرس ٹیسٹ، قرنطینہ کے خصوصی پروٹوکولز پر عمل کرنا بھی لازمی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version