Advertisement

سندھ میں اس وقت کورونا کے پھیلاؤ میں اتنی شدت نہیں ہے،مرتضی وہاب

کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی

کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں اس وقت کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اتنی شدت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مشیر  قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این سی سی کے اجلاس میں بین الصوبائی نقل و حرکت پر دو ہفتے کی پابندی کی تجویز دی۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تجاویز صوبے سمیت ملک بھر کے عوام کے بہتر مفاد میں ہیں۔

مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے اس تجویز کو رد نہیں کیا گیا، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اس ایشو کو کل ہونے والے این سی او سی کے ایجنڈے پر رکھا گیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کہا کہ کورونا وائرس سے پنجاب اور خیبر پختون خواہ اس وقت زیادہ متاثر ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی تجویز پر حتمی فیصلہ کل کے این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔

Advertisement

 مرتضی وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الصوبائی پابندی سے سندھ سمیت بلوچستان کے عوام کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، بین الصوبائی نقل و حرکت اور ٹرانسپورٹ کو پچھلے برس بھی بند کیا جا چکا ہے جسکے بہتر نتائج برآمد ہوئے تھے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں ویکسینیشن کی رفتار کو بھی تیز کرنے کی تجویز دی کہ ویکسینیشن کے عمل کو ہر عمر کے افراد کے لئے اوپن کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version