Advertisement

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

گلگت بلتستان اسمبلی سے متفقہ طور پر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی نے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی، سینیٹ ودیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دی جائے اور عبوری صوبے کا درجہ دینے کیلئے آئین پاکستان میں ترامیم کا بل منظورکرایا جائے۔

قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر کو متاثر کئے بغیر گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنایا جائے کیونکہ گلگت بلتستان کو قومی اداروں میں نمائندگی دینا وقت کی ضرورت ہے۔

قرارداد پر تمام جماعتوں کی جانب سے حمایت کی گئی ہے جبکہ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا ہے کہ عبوری آئینی صوبہ کا مسئلہ ہم نے اتفاق رائے سے حل کرنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس مسئلے پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے ہے اور اب بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس پر اعتماد میں لیں گے۔

بعد ازاں گلگت بلتستان اسمبلی کی قرارداد وزیراعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کردی گئی ہے جبکہ یہ قرارداد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پیش کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version