کل وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اور اتحادیوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کیا کہا اسے چھوڑیں ، کل کے الیکشن کی طرف دیکھیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 172 سے بھی زائد ارکان موجود تھے لیکن کسی نے وہاں اعتراف نہیں کیا کہ اس سے غلط نشان لگا ہے۔
شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ چھ ماہ تک کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں پیش کر سکے گا جبکہ کل وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بننا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

