Advertisement

وباء کا پھیلاؤ بڑھتا رہا تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے،ڈاکٹر فیصل

ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وباء کا پھیلاؤ بڑھتا رہا تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ این سی او سی کے فیصلوں پر اعتماد رکھیں، حکومت ہیلتھ سسٹم کو بہتر بنا رہی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت نے یہ بھی کہا کہ مختلف ممالک میں بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے ،اگر بیماری کا پھیلاؤ بڑھتا رہا اور ایس او پیز پر خاطر خواہ حد تک عمل نہ ہوا تو کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے اضلاع میں لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ آکسیجن کے معاملے پر ہماری کمیٹی نظر رکھے ہوئے ہے، ملک بھر میں آکسیجن کی پیداوار کے یونٹس اور امور کو دیکھا جارہا ہے۔ آکسیجن کے بند پلانٹس کو چلانے کے لئے بھی انجینئر کام کررہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ویکسین کا عمل شفاف انداز میں چل رہا ہے، یہ تاثر درست نہیں ہے کہ ہم صرف عطیہ میں ملی ہوئی ویکسین لگا رہے ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ  30 مارچ سے اب تک 30 لاکھ خوراکیں خریدی جاچکی ہیں جبکہ اس کے علاوہ ہم تین مختلف ویکسین بنانے والوں سے ویکسین کی خریداری بھی کررہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 1200 ویکسینیشن سینٹر کام کر رہے ہیں ،ان میں 22 بڑے ویکسینیشن سینٹر ہیں اور اب تک 20 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ روز 88 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، 50 سال سے زائد عمر کے افراد اب 1166 پر رجسٹریشن کراکے کسی بھی ویکسینیشن سینٹر پر جاکے ویکسین لگا سکتے ہیں اور آج سے 40 سے 50 سال کی عمر کے گروپ کے افراد کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کی کہ ہجوم والی جگہ پر نہ جائیں، ماسک کا استعمال کریں اور عوام سے درخواست ہے کہ اس مہلک وباء پر قابو پانے کے لئے اس مرتبہ عید بھی سادگی سے منائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version