نریندر مودی سب سے بڑا دہشت گرد ہے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نریندر مودی سب سے بڑا دہشت گرد اور خطے میں امن کا دشمن ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسجد پر بمباری مذہبی آزادی کا قتل ہے۔
سلیم مانڈوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کروا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو یہ بتانا ہو گا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ بھارت سن لے وہ کشمیریوں سے ان کا حق ، خودارایت کبھی نہیں چھین سکتا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

