Advertisement

شوبز ستاروں کا وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو خراجِ تحسین

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو شوبز ستاروں نے ان کی کاوشوں کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر سے نبرد آزما ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ عوام کی صحت کیلئے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہیں جس کا اعتراف سوشل میڈیا پر بھی کیا جانے لگا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس خصوصاً ٹوئٹر پر صوبائی وزیر صحت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹرز و دیگر صارفین خراج تحسین پیش کررہے تھے تاہم اب اس میں شوبز ستارے بھی شامل ہوگئے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ ملک کو اپنی صحت سے بالاتر رکھنے والی یاسمین راشد کے شکرگزار ہیں

https://twitter.com/adnanactor/status/1387689566673457152?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1387689566673457152%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F919914

Advertisement

اداکار نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی کورونا کے خلاف جنگ میں آپ کی جدوجہد کا اعتراف کررہے ہیں، اور آپ کی انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی ہمت ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لئے ایک متاثر کُن ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے بھی صوبائی وزیر صحت کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتا اور خراجِ تحسین پیش کرتا ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔

Advertisement

گلوکار نے لکھا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Next Article
Exit mobile version