Advertisement

پیپلزپارٹی اور کشمیریوں کا رشتہ اٹوٹ ہے،فریال تالپور

فریال تالپور

پیپلزپارٹی کی رہنماء فریال تالپور نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور کشمیریوں کا رشتہ اٹوٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنماء فریال تالپور کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔

فریال تالپور نے کہا کہ افسوس یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہوتا رہا لیکن کٹھ پتلی وزیر اعظم خاموش رہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنماء کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور کشمیریوں کا رشتہ اٹوٹ ہے، آصف علی زرداری صدر ہوتے تو مودی کشمیر میں ظلم کرنے کا سوچتے بھی نہیں۔

فریال تالپور کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی مودی سے ملاقات کے جنون کی سزا کشمیریوں کو ملی ، کشمیر کے سلسلے میں قوم ایک صفحہ پر تھی عمران خان نے انتشار پھیلایا۔

Advertisement

پیپلزپارٹی کی رہنماء فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کشمیری عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ اجلاس میں سید نیر بخاری ،قمر زمان کائرہ، چودھری لطیف اکبر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version