Advertisement

صوبے کے تمام شہروں کی یکساں ترقی ہمارا عزم ہے،عثمان بزدار

عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام شہروں کی یکساں ترقی ہمارا عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، گوجرانوالہ شہر کے مسائل کے حل اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا کہ وزارت اعلیٰ عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے، منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں، عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر وقت دروازے کھلے رکھتے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ شہر کے لئے اربوں روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے، گوجرانوالہ کے ترقیاتی پیکیج کی خود مانیٹر نگ کروں گا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گوجرانوالہ کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کا منفی بیانیہ عوام نے مسترد کردیا ہے، پی ڈی ایم مکافات عمل کا شکار ہو کر ٹوٹ چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بے سمت دوڑنے والا سیاسی ہجوم ہے، پاکستان کے عوام آر پار کے نہیں بلکہ خدمت کی سیاست چاہتے ہیں، آر پار کے دعویداروں کی منفی سیاست خود آر پار ہوچکی ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ گوجرانوالہ کے عوام خصوصی ترقیاتی پیکیج پر آپ کے شکر گزار ہیں، آپ نے اربوں روپے کا ڈویلپمنٹ پیکیج دیکر گوجرانوالہ کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔

چوہدری اشرف علی انصاری نے مزید کہا کہ آپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، آپ کی قیادت میں گوجرانوالہ ترقی کرے گا اور عوام کے مسائل حل ہو ں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version