Advertisement

اب سگریٹ چھوڑنا نہایت آسان

سگریٹ نوشی صحت کے لئے مضر ہے یہ جانتے ہوئے بھی آج کل لوگوں میں بہت عام ہے بعض لوگ ڈپریشن اور پریشانی کو دور کرنے کے لئے اس کا استعمال کرتے ہیں لیکن وہ غلط سوچتے ہیں کیونکہ اس میں موجود نکوٹین درحقیقت پریشانی کے احساسات کو بڑھاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ چھوڑنے کے  بعد آپ کے جسم اور دماغ میں اچھی تبدیلی واقع ہوتی ہیں جس سے جسمانی حالت بہتر اور بحال ہوجاتی ہے۔

خیال رہے کہ ہمارے روزمرہ کے استعمال میں کھانے پینے کی ایسی مفید اشیاء بھی شامل ہوتی جو کہ کافی فائدہ دیتی  ہے خاص طور پر اگر تمباکو نوشی جیسی لت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو تو گھر میں ہی موجود کھانوں، پھلوں، سبزیوں اور مشروبات سے مستفید ہوا جاسکتا ہے۔

جسم کے لئے فائدہ مند کھانے اور مشروبات میں سے ایک وٹامن سی ہے، وٹامن سی کی وافر مقدار ان پھلوں اور سبزیوں سے حاصل کی جاسکتی ہے جن میں کینو، امرود، لیموں، دھنیا، پودینہ شامل ہیں، ان پھلوں اور سبزیوں سے ذائقہ محسوس کرنے والے خلیے بہتر ہوتے ہیں جو کہ تمباکو نوشی جیسی  خواہشات کو کم کرتے ہیں۔

تحقیق میں صحت عامہ کے ایک حالیہ مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ جب آپ ایک کپ دودھ پیتے ہیں تو اس سے تمباکو نوشی کی خواہش کم ہوجاتی ہے کیونکہ دودھ میں موجود ٹریپٹوفن آپ کے موڈ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

Advertisement

تحقیق کے مطابق  جڑی بوٹیوں سے ایک چائے تیار کی گئی ہے جو کہ آہستہ آہستہ تمباکو نوشی کی عادت کو ختم کرنے میں کافی مدد کرتی ہے

اس چائے کو تیار کرنے کے لئے، بالچھڑ ، کیمومائل اور برہمی بوٹی کا  استعمال کیا جاتا ہے۔

طریقہ کار:

اس مکسچر کا ایک چائے کا چمچ ایک گرم کپ میں ڈالیں اور آہستہ آہستہ چھوٹے چھوٹے گھونٹ بھرتے جائیں کیونکہ یہ چائے جسم سے زہریلے مواد کو نکالنے میں مدد کرتی ہے اور ذہنی تناؤ کو کم کرتی ہے اور اس سے  تمباکو نوشی کی عادت ختم ہوتی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version