Advertisement

لوگ نااہل حکمرانوں کا بائیکاٹ کریں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ لوگ نااہل حکمرانوں کا بائیکاٹ کریں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری قوم کے لئے سب سے بڑی آزمائش بن چکی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں میں احساس نام کی کوئی چیز نہیں ہے جبکہ مافیاز کو جیلوں میں بھیجنے کے بجائے ان کی ڈھکی چھپی سرپرستی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں بھی لوگ لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑے ہو کر راشن خریدتے ہیں ،بے روزگاری نے گھر گھر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز میں جابز نہیں ہیں ،مارکیٹیں بند پڑی ہیں تاجر اور چھوٹے دکاندار رو رہے ہیں جبکہ ملک میں ترقیاتی کام بھی ٹھپ پڑے ہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمران کھوکھلے نعرے لگانا بند کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version