عاطف اسلم کی اہلیہ کے ساتھ کال پر گفتگو کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ کے ساتھ کال پر گفتگو کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معروف یوٹیوبر شاہویر جعفری کار میں موجود گلوکار عاطف اسلم سے انٹرویو لے رہے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گفتگو کے دوران عاطف اسلم اپنا موبائل فون اُٹھاتے ہیں اور اہلیہ سے کہتے ہیں کہ ہاں! میں پیمپر لیکر آرہا ہوں۔
یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ پرینک کال کی ہے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے گلوکار کی کال پر گفتگو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
عاطف اسلم کی کال پر اہلیہ سے کی گئی گفتگو کو سُن کر شاہویر جعفری زور زور سے قہقہے لگانے لگ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ سال 2013ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کا نام احد ہے۔
گلوکار کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش سال 2019 میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

