Advertisement

ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کا فیصلہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک لبیک سیاسی جماعت ہے، اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے سب چیزوں کو آسان سمجھتا تھا، ہر ادارے، ہر چیز میں مافیا ہے جنھیں کنٹرول کرنا ہو گا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ  2018 تک یہ مافیا آگے جا رہے تھے ہم نے کنٹرول کرنا شروع کیا، جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی سے مخالفت نہیں، وہ شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر قوم میں کوئی دو رائے نہیں، دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف سب سے مؤثر آواز اٹھانے والا عمران خان ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا فرانسیسی حکومت نے کہا کہ آپ اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، احتیاط کرنا ہو گی، چنگاری کو آگ میں نہیں بدلنا چاہیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں سب اپنے اپنے مفاد کے لیے کھیلے جبکہ پی ڈی ایم میں سب سے زیادہ فائدہ مولانا فضل الرحمان کو ملا جن کی اسمبلی میں اتنی موجودگی نہیں تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version