Advertisement

انسٹا گرام نے ’لائیک کاؤنٹ‘ چھپانے والے فیچر کی آزمائش شروع کردی

انسٹاگرام

تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام نے ’ہائیڈ لائیک‘ فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت صارفین اپنے  ’لائیک کاؤنٹ‘ کو چھپا سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’ ٹیک کرنچ‘ کا کہناہے کہ اس نئے فیچر میں صارفین اس بات کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں کہ آیا وہ کسی دوسرے صارف کی پوسٹ پر موجود لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

اکثرصارفین اپنی پوسٹ پرلائیک کی تعداد دیکھ کر ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ انسٹاگرام کے اس فیچر کا مقصد صارفین کی تشویش اور شرمندگی کو کم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ 2019 میں بھی انسٹا گرام نے اس فیچر کی آزمائش شروع کی تھی جوکہ محدود صارفین اور منتخب خطوں میں کیا گیا تھا ، تاہم کورونا کے بعد کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے کمپنی نے اپنی توجہ دیگر اہم فیچرز پر مرکوز کر دی تھی۔

ابتداء میں ’ہائیڈ لائیک‘ صارف کو صرف اتنی اجازت دیتا تھا کہ وہ وہ دوسرے صارف کے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتا ہے یا نہیں۔ لیکن اب کمپنی صارفین کو یہ آپشن دے رہی ہے کہ وہ اپنے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا اور ظاہر کرنا چاہتا ہے یا نہیں ۔

Advertisement

رپورٹس کے مطابق فیس بک بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسی نوعیت کے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
گوگل نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی
نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی سی ایل کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
تھریڈز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version