Advertisement

تخم بالنگا کے استعمال کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

تخم بالنگا کے استعمال سے صحت پر جادوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین غذا ئیت کے مطابق تخم بالنگا وٹامنز، منرلز اور فائبر سے بھرپور غذا ہے، اس میں دودھ کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کیلشیم اورسیٹریس پھلوں کے مقابلے میں سات گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے، یہ تاثیر میں ٹھنڈا اور فوائد میں بے مثال ہے۔

 خیال رہے کیونکہ غذائی ماہرین کی جانب سے تخم بالنگا کا استعمال بچوں کو کروانے سے منع کیا جاتا ہے۔

تخم بالنگا کے استعمال سے حاصل ہونے والے دیگر فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

تخم بالنگا ہڈیوں کے لیے نقصان دہ فاسفورس کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے اور اس میں موجود کیلشیم کی بڑی مقدار ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے، اس کے علاوہ اس بیج میں زِنک کی موجودگی مُنہ اور دانتوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔

Advertisement

فائبر سے بھرپور تخم بالنگا معدے اور آنتوں کی صفائی کا سبب بنتا ہے، یہ معدے کو متحرک کرتا ہے اور غذا ہضم کرنے کے لیے معدے کی کارکردگی بڑھا دیتا ہے، غذا کے ہضم ہونے اور اخراج کے دوران جسم میں موجود فاسد مادوں کے صفائے کا بھی باعث بنتا ہے ۔

تخم بالنگا کے استعمال سے جسم میں موجود انسولین کے نظام کو زیادہ کام نہیں کرنا پڑتا جس کے سبب شوگر جیسی بیماری سے بھی بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہونے کے سبب تخم بالنگا کا استعمال دل کے لیے انتہائی مفید ہے، یہ دل کی بند نالیوں کو کھلولتا ہے اور جسم پر عمر کے آنے والے اثرات کو سست کر دیتا ہے، کولیسٹرول لیول متوازن بناتا ہے۔

جوڑوں کے درد سے نجات ملتی ہے، پر سکون نیند میں بہتری آتی ہے، آنتوں کی صفائی عمل میں آتی ہے اور نظام ہاضمہ درست اور متحرک ہوتا ہے۔

جسمانی قوت میں اضافہ ہونے سمیت روزانہ کی بنیاد پر استعمال سے اضافی وزن میں بھی واضح کمی واقع ہوتی ہے۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات، فائبر، آئرن اور کیلشیم اور دیگر معدنیات سے بھر پور تخم بالنگا قدرت کی جانب سے انسان کے لیے صحت کا ایک خزانہ ہے۔

Advertisement

تخم بالنگا کے صرف ایک اونس میں 14 گرام فائبر پایا جاتا ہے جو کہ نشاستہ کی روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا نصف سے زیادہ حصہ بنتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے تخم بالنگا کے استعمال سے ڈپریشن جیسے مرض کا علاج ممکن ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق تخم بالنگا اومیگا 3سے مالا مال ہے اس لیے انسان کے مزاج کو مثبت اور اسے خوشگوار بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version