دہشتگردی کا خاتمہ پوری انسانیت کا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے، رحمان ملک

سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشتگردی ، تشدد ، بھوک اور افلاس کا خاتمہ پوری انسانیت کا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر کے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
سابق وزیرِداخلہ نے کہا کہ عیسائی برادری ایسٹر کے موقع پر ملک کے امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کریں۔
رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ ایسٹر دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔
سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے مزید کہا کہ ایسٹر و دیگر مذہبی تہوار امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News