Advertisement

رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے، اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے  ایک بیان میں کہا کہ صوبے بھر میں قائم  313  رمضان بازاروں میں عوام کو معیاری اشیاء سستے داموں مل رہی ہیں۔

اسلم اقبال نے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے۔

اسلم اقبال نے یہ بھی کہا کہ عوام کا رمضان بازاروں کا بڑی تعداد میں رخ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں یہاں سے ریلیف مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ  اوپن مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کیا گیا ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کو آٹا اور چینی کے اسٹالز بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔

اسلم اقبال نے سیالکوٹ اور سمبڑیال کے رمضان بازاروں کے دورے کے موقع پر صارفین سے گفتگو بھی کی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال کے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا ہے اور اس ہی دوران طبی سہولیات کا جائزہ  بھی لیا ہے۔

سیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنر طارق فاروق اور ضلعی افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version