Advertisement

کورونا کی نئی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، وزیر صحت سندھ

وزیر صحت سندھ

صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جو زیادہ خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنے ایک بیان میں عوام کو خبردار کیا ہے کہ کورونا کا برطانوی ویرینٹ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ملک کے دیگر صوبوں کے بعد سندھ میں بھی کورونا کے یوکے ویرینٹ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کراچی میں کی جانے والی جینومیک اسٹڈی کے مطابق 50فیصد سیمپلز میں یوکے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے یہ بھی کہا کہ سندھ سے پہلے پنجاب اور خیبرپختو نخوا میں اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد خود کو 1166 پر رجسٹرڈ کر کے ویکسین لگوائیں تا کہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

Advertisement

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا یہ بھی کہنا تھا کہ عید کی وجہ سے شاپنگ اور دیگر خریداری کے دوران رش کے اوقات میں وائرس کے تیزی سے پھلنے کا خطرہ ہے رش کے دوران احتیاط سے کام لیں۔

صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لیے مختص سینٹرز افطاری کے بعد بھی کھلے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version