Advertisement

روزانہ کتنے گھنٹے  کی  نیند ضروری ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہمارا جسم سونے پر مجبور ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتا دیا کہ اب تک انسان کی نیند کے حوالے سے مختلف مطالعے کیے گئے، جس میں ہر انسان کو اپنی عمر کے حساب سے نیند پوری  کرنا بہت ضروری ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں کے مطابق سعودی ڈاکٹر عبدالہادی نے نیند کے حوالے سے کئی مفید باتیں بتائی ہیں ۔

انہوں نے  کہا کہ جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ کو دور کرنے کے لیے نیند بہت ضروری ہے کیونکہ انسان جب سوتا ہے تو اُس کے جسم میں نئے ہارمونز کی افزائش ہوتی ہے ۔

ڈاکٹر عبدالہادی نے بتایا کہ جسمانی طاقت کو بڑھانے اور پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لیے نیند ضروری ہے۔

Advertisement

نیند کی ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ اس کے دوران سارے دن میں حاصل ہونے والی معلومات کو ذہن ترتیب دیتا ہے، مفید معلومات جمع کر کے غیر ضروری باتوں کو حذف کردیتا ہے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ نیند نہ پوری ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے کوئی بیماری، عادت، کوئی یا پھر زندگی میں رونما ہونے والے واقعات بھی  ہوسکتے ہیں۔

صحت مند نیند کے لئے چاہیئے کہ رات کے وقت جلد بستر پر لیٹیں ، ایک مخصوص وقت کے بعد خود کو سونے کے لیے تیار کریں، اس سے دماغ کو نیند کا پیغام پہنچتا ہے اور خلیات بھی تیار ہوجاتے ہیں۔

 ماہرین کے مطابق 14 سے 17 سال کی عمر نوجوانوں کو روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے سونا ضروری ہے، تاہم سات گھنٹوں سے کم نہیں سونا چاہیئے۔

 اسی طرح 18 اور 25 سال کے درمیان عمر والے افراد کو سات سے نو گھنٹے سونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version