Advertisement

9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ

اسکول

سندھ بھر میں آج تمام اسکولز بند رکھنےکا اعلان

بلوچستان حکومت نے 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر محکمہ تعلیم بلوچستان نے وفاقی حکومت کے فیصلے کی تائید کردی۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا کہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے مزید کہا کہ 19 اپریل سے عید الفطر تک اسکولوں میں پہلی تا آٹھویں جماعت تک کلاسز نہیں ہونگی، فیصلہ وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ  ملک  بھر میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھے جائیں گے، جب کہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھول دیئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version