Advertisement

زوم میں ویڈیو کالز کے بیک گراؤنڈ کے لیے بہترین فیچر متعارف

زوم نے آن لائن میٹنگ میں فزیکل فیچر بھی شامل کردیے

مقبول ویڈیو کانفرنسنگ ایپ زوم نے ویڈیو کالز کے بیک گراؤنڈ کے لیے بہترین فیچر متعاررف کرایا ہے جس کا مقصد ویڈیو بیک گراؤنڈ کو بہتر بنانا ہے۔

زوم کی جانب سے اس فیچر کا اعلان گزشتہ سال ایک کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا مگر یہ اب جاکر اس ایپ کو استعمال کرنے والے مفت اور پرو اکاؤنٹس کو دستیاب ہوا ہے۔

یہ ورچوئل ویڈیو بیک گراؤنڈ فیچر ویڈیو کالز کو بالکل ایسا بنادیتا ہے جیسے کسی دفتر میں میٹنگ ہورہی ہو، اس فیچر میں 25 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے اور اس میں کمپنی کی توجہ حقیقی نظر آنے والی لوکیشن دکھانے پر مرکوز نظر آتی ہے۔

زوم نے بتایا کہ ہوسٹس شرکا کو ری سائز بھی کرسکتے ہیں اور انہیں منظر میں کہیں بھی منتقل کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس بیک گراؤنڈ کے لیے مخصوص فائل ٹائپ، ایسپکٹ ریشو اور ریزولوشن والی تصویر کا استعمال زیادہ بہتر نتائج فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

اگر کال میں 25 سے زیادہ افراد ہوں تو اس فیچر میں اضافی لوگوں کے تھمب نیل سین کے اوپر نظر آتے ہیں جبکہ موبائل یا ڈیسک ٹاپ پر زوم کا اپ ڈیٹ ورژن استعمال نہ کرنے والے افراد اس کا حصہ نہیں بن سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version