Advertisement

مریم انصاری نے مداحوں کی کونسی خواہش پوری کردی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مریم انصاری نے مداحوں کی فرمائش پر شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کردی ہے۔

رواں برس اداکارہ مریم انصاری سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم انصاری نے ساڑی زیب تن کررکھی ہے جبکہ اویس قمیص شلوار میں ملبوس ہیں۔

 اداکارہ مریم انصاری نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مداحوں کی فرمائش پر یہ تصویر شیئر کررہی ہوں۔‘

مریم انصاری کی تصویر پر ساتھی اداکاراؤں سمیت مداحوں کی بڑی تعداد کمنٹ کر کے اپنی محبت کا اظہار کر رہی ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اداکارہ شادی کے بعد سے شوہر کے ہمراہ اپنی تصویر لگانے سے گریز کررہی تھیں۔

Advertisement

مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصویر دیکھ کر اور اپنی فرمائش پورا ہوتا دیکھ کر خوش ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version