Advertisement

موجودہ حکومت نے آئین اور اداروں کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، اسفند یار ولی

اسفندیار ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ، عدلیہ، قانون، آئین اور اداروں کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے معزز اراکین کا فیصلہ خوش آئند ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدالت عظمیٰ کا معزز جج اپنے لئے انصاف مانگ رہا ہے۔

اسفند یار ولی خان نے یہ بھی کہا کہ آج کے فیصلے نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ پاکستان میں حق کیلئے کھڑا ہونا اور لڑنا ایک مشکل عمل ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر ڈرامہ مزید نہیں چلے گا، ڈھائی سال میں حکومت کی کارکردگی صفر رہی اور اگر واقعی احتساب کرنا ہے تو شروع عمران خان سے کریں۔

اسفند یار ولی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا تو ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Advertisement

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ، عدلیہ، قانون، آئین اور اداروں کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، جب تک بلاامتیاز احتساب نہیں ہوگا تب تک نیب نیازی گٹھ جوڑ جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version