Advertisement

کراچی کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں کورونا کیسز بڑھنے پر ضلع وسطی میں ‏مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی کے ضلع وسطی کے 3 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ‏گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن گلبرگ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں لگایا گیا ہے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 21 اپریل سے 5 مئی تک ہوگا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق تینوں ٹاونز میں 13 کورونا کے مریض موجود ہیں، متاثرہ علاقوں میں آنے اور ‏جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ علاقے میں تمام کاروباری و ‏صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

Advertisement

نوٹیفیکشن میں  یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی جبکہ متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

 نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں ‏قرنطینہ رہیں گے، حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ‏ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version