Advertisement

مہنگائی سے متعلق ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.54 فیصد بڑھی جس  کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.89 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےکے دوران آٹا، چینی، دالیں، گھی، ٹماٹر، چکن سمیت 22 اشیاء مہنگی ہوئیں جبکہ 7 اشیاء  کی قیمتوں میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ایک ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 26 روپے 9 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد 20کلو آٹے کا تھیلا 988 روپے سے زائد کا ہوگیا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ہفتے میں کیلے 16 روپے درجن، آلو 3 روپے 17 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیف 5 روپے فی کلو اور مٹن 7 روپے 28 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ ایک ہفتے میں چاول،زندہ مرغی اور گھی بھی مہنگا ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version