Advertisement

مفتی منیب الرحمان کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

مفتی منیب الرحمان

 ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے آج ملک گیر پہیہ جام کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور واقعے کے خلاف ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آج پیر کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

مفتی منیب نے کہا کہ حکومت نے عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ظلم و تشدد کیا، موجودہ حکومت نے جو ظلم ڈھائے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

مفتی منیب الرحمان نے لاہور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام گرفتار شدگان کو فوری طور پر ذاتی مچلکوں پر رہا کیا جائے، ان کے خلاف دائر کی جانے والی جعلی ایف آئی آر کو فی الفور ختم کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ پریس کانفرنس سے قبل حکومتی اہل کاروں نے مجھے کہا کہ امن و سلامتی کی بات کی جائے لیکن ہم حکومت سے کہیں گے کہ وہ طاقت کے نشے میں ظلم نہ کرے  اور ہوش کے ناخن لے۔

Advertisement

ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے اپیل کی کہ اس پرامن ہڑتال میں کسی کو بھی نقصان نہ پہنچایا جائے۔

اس موقع پر دیگر علمائے اہل سنت علامہ مظفر حسین شاہ، مفتی جان نعیمی، مولانا ریحان امجد نعمانی، مفتی عابد مبارک، مفتی رفیق حسنی، علامہ اسماعیل ضیائی،علامہ لیاقت اظہری، صاحبزادہ عبد المصطفیٰ ہزاروی ، مفتی نذیر نعیمی، شاہ اویس نورانی، علامہ رضوان نقشبندی، مفتی الیاس رضوی، مفتی وسیم المدنی، علامہ عمران شامی، علامہ اشرف گورمانی، علامہ رفیع الرحمٰن نورانی، علامہ مرتضیٰ مہروی، علامہ ضیاء الرحمٰن صابری، علامہ بلال سلیم قادری، شاہد غوری، زمان علی جعفری اور دیگر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version