Advertisement

رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے کلو دینے کا فیصلہ

چینی

پنجاب حکومت نے رمضان بازاروں میں فی کلو چینی 65 روپے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان بازاروں میں دو کلو چینی کا پیکٹ 130 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو مطلوبہ اقدامات کے لئے ہدایات جاری کردیں۔

علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے سبزیاں، پھل اور اشیائے خوردو نوش بھی مارکیٹ پرائس کے مقابلے میں 25 فیصد سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا جو 10 اپریل سےنافذ العمل ہوگا ۔

Advertisement

 رمضان پیکج کے تحت چینی، آٹا، دالوں، بیسن اور برانڈڈ مصنوعات کی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔

رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے، گھی 298 اور آٹےکا 20 کلوکا تھیلا 800 روپےمیں ملے گا۔

ذرائع کے مطابق بیسن 20 روپے سستاکرکے 140 روپے اور کھجوریں 20 روپے کمی کے بعد 160 روپے کلو فروخت کی جائیں گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پردال ماش دُھلی ہوئی 10 روپے کمی کے بعد255 روپے، دال مونگ 10 روپے کمی کے بعد 240 روپےکلو، سرخ مرچ 200 گرام پیکٹ 20 روپے کمی کے بعد 180 روپے، دھنیا پاؤڈر 200 گرام 9 روپے سستا کرکے81 روپے،گرم مصالحہ مکس 50 گرام 6 روپے سستا کرکے 59 روپے،گرم مصالحہ پاؤڈر 7 روپے سستا کرکے 60 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version