غیر جمہوری سیاست کو پروان چڑھانے والے پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں، شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ غیر جمہوری سیاست اور وراثتی بدمعاشی کو پروان چڑھانے والے درباری پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپ لوگوں نے گزشتہ 30 سالوں میں صرف مال اکٹھا کرنے کی سیاست کی ہے۔
شہباز گِل نے کہا کہ گلو بٹوں کے ذریعے سرکاری املاک پر حملے اور دھمکیاں ن لیگ کا وطیرہ ہے ،کرپشن اور چوری کا جواب دیں، دھمکیوں سے کام نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ رانا ثنااللہ اور گلو بٹوں جیسے غنڈوں کا جتھہ ہے۔
شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ پنجاب پولیس کو جاتی امرا پولیس بنانے والے آج سرکاری افسران کو دھمکا رہے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 25 ہزار سے زائد کرمنل ریکارڈ والے پولیس آفیسرز کی بھرتیاں کر کے نظام کو مفلوج کیا گیا تھا جبکہ پنجاب میں تقریباً 100 تھانوں کے (ایس ایچ اوس ) کو کریمنل ریکارڈ کے باعث فارغ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ آقاؤں کی قبضہ شدہ جائیدادیں بچانے کے لئے غنڈے درباری دھمکیوں پر اُتر آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

