Advertisement

مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 17 اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں ہفتے 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہو گیا ہے جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1056 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایک ہفتے میں مٹن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فی کلو مٹن کی قیمت 1045 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

ایک ہفتے میں بیف 4 روپے اور آلو 89  پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔

ایک ہفتے میں تازہ دودھ ،چاول اور خشک دودھ بھی مہنگا ہوا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 16 روپے فی کلو اور درجن انڈے 10 روپے تک سسستے ہو گئے ہیں جبکہ مرغی کا گوشت ،ایل پی جی ،دال ماش اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version