انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پائیں گے، فردوس

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بزدار حکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
بزدارحکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 18, 2021
اپنے پیغام میں معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، انشاء اللّٰہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پائیں گے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

