Advertisement

شاہ محمود قریشی کی روضہ امام پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے روضہ امام پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ،اسپیکر پارلیمنٹ اور وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقاتیں بہت سود مند رہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایرانی قیادت کے ساتھ پاکستان اور ایران کے مابین دہائیوں پر محیط دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

ہم نے ایران کے ساتھ تجارتی مراسم کے فروغ کے لئے پاکستان اور ایران کی سرحد پر “تجارتی مراکز” کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل ہم نے اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور بارڈر ایریاز کے مکینوں کی سہولت کے لئے “مند پشین کراسنگ پوائنٹ” کو کھول دیا ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے علاقائی صورتحال، بالخصوص افغان امن کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر اسلاموفوبیا کے تدارک کے لئے امہ کو یکجا کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ امام  کے روضے پر حاضری روحانی تسکین  اور طمانیت کا باعث ہوتی ہے ،ایران آ کر اگر امام کے روضے کی زیارت نہ کی جائے تو ایک تشنگی سی رہ جاتی ہے۔

ان تمام ملاقاتوں کے بعد میں یہ بات پورے یقین سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ اور عوام کی سطح پر دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ ریاستوں کے مابین تعلقات اس وقت مستحکم ہوتے ہیں جب عوام کے مابین گرم جوشی پائی جاتی ہے۔

Advertisement

ہر سال پاکستان سے تقریباً 5 لاکھ زائرین زیارات کے لئے ایران تشریف لاتے ہیں اور جب وہ وطن واپس آتے ہیں تو اپنے ساتھ نیک خواہشات لاتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری حکومت  نے ایران آنے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے “خصوصی پالیسی” متعارف کروائی ہے۔

ہم ایران حکومت کے ساتھ مل کر زائرین کو مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version