Advertisement

آج نہ اسلام محفوظ ہے  اور نہ ہی ختم نبوت ، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج نہ اسلام محفوظ ہے نہ ہی ختم نبوت محفوظ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوری قوم انتہائی دکھ سے دوچار ہے ، جس طرح لاہور میں ایک کربلا برپا کیا گیا ہے اس کو ریاستی دہشت گری قرار دیتے ہیں اور اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ جو لوگ ملک کی تذلیل کریں ان کو ریاستی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے ،آج عمران خان فرانس کا ہیرو بنا ہوا ہے اسے شرم آنی چاہیے۔

 مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ مسجدوں میں شہید پڑے ہوئے ہیں ان کے لیے ایمبولینس تک روک دی گئی ہے، معاملہ رسالت کے ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے، اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر مغربی دُنیا کو یہ کھیل کھیلنا ہے تو اسکے لئے تیار ہیں، اعلان کرتا ہوں کہ فرانس کے سفیر کا جانا اب لازمی ہو گیا ہے۔

Advertisement

 مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ملک میں غیر حکمرانی تسلیم نہیں کرتے، اگر پاکستان کے ریاستی ادارے اپنی قوم پر بکتر گاڑی چلاتے ہیں تو اس کو ہم دہشت گرد کہیں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جو معاہدے ہوئے ان کو پارلیمنٹ میں لایا جائے اور اس صورت حال کو عقل مندی سے حل کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version