Advertisement

کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے  کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کے الیکٹرک اربوں روپے منافع حاصل کر کے بھی عوام کو ریلیف دینے پر تیار نہیں ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ صرف 9 ماہ میں 9.443 ارب روپے منافعے کے باوجود وفاقی حکومت کا  اربوں روپے سالانہ سبسڈی دینا قومی خزانے پر بوجھ اورعوام پر ظلم ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ بشیر میمن کے کے الیکٹرک کے حوالے سے انکشافات جماعت اسلامی کے موقف کی تائید ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ نیپرا اور وفاقی حکومت کی جانبداری کا نوٹس لیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کر کے مزید کمپنیوں کو بھی اجازت دی جائے

اور 16 سال کا فارنزک آڈٹ بھی کرایا جائے۔

حافظ نعیمالرحمٰن کا کہنا تھا کہ  کلاء بیک کی مد میں اہل کراچی کے 55 ارب روپے سمیت سوئی سدرن گیس کمپنی اور دیگر قومی اداروں کے300 ارب روپے کے الیکٹرک سے واپس دلوائے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ سے عوام کو نجات دلوائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version