Advertisement

ویکسینیشن اور حفاظتی تدابیر کی مدد سے ہی وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے، سارہ اسلم

حاملہ خواتین

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے کہا ہے کہ ویکسینیشن اور حفاظتی تدابیر کی مدد سے ہی کورونا وبا پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے پی کے ایل آئی ویکسینیشن سینٹر لاہور کا دورہ کیا اور مختلف کاونٹرز پر موجود شہریوں سے انتظامات کے  بارے میں دریافت کیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے عملے کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ان کی محنت  وبا پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

سارہ اسلم نے محکمہ کی انتظامی اور تکنیکی ٹیم کے ساتھ ملکر ویکسینیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے عملے کو ہدایات دیں۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ50سال سے زائد عمر کے افراد 1166 پر ایس ایم ایس کرکے بروقت رجسٹریشن کرواسکتے ہیں جبکہ60 سے 65 سال کے افراد 1166پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کروائیں، پن کوڈ موصول ہونے پر متعلقہ سینٹر سے ویکسین لگوائیں۔

Advertisement

سارہ اسلم کا یہ بھی کہنا تھا کہ65 سال سے زائد عمر کے افراد بغیر رجسٹریشن کے قریبی سینٹر جاکر آن سپاٹ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں جبکہ 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو گھر میں ویکسینیشن فراہم کرنے کیلئے ایمبولینس کا خصوصی انتطام کیا گیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ  کے لئے ماسک کا استعمال اور احتیاطی تدابیر جاری رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version