Advertisement

سندھ میں کتا مار مہم کے نام پر کروڑوں روپے خرچ

حکومت سندھ کی خاموشی ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہی،سندھ میں سگ گزیدگی کے واقعات نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

سندھ میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے کتا مار مہم کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے جانے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں خصوصی مہم میں مارے گئے کتوں کی تعداد اور ان کی نس بندی سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئیں ، محکمہ بلدیات سندھ تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ مرتب کرے گی۔

اس سے قبل سندھ کے بلدیاتی اداروں نے کتا مارمہم کے نام پر 6 کروڑ روپے خرچ کیے ، سیکریٹری بلدیات نے ایک لاکھ97 ہزار799 کتے مارنے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی۔

جس میں بتایا گیا تھا کہ کتوں کو مارنے کیلئے 5 کروڑ 97لاکھ 96 ہزار روپے کے کیپسول،ٹیبلیٹ،بوتلیں خریدی گئیں ،مہم کےدوران کراچی میں 11 ہزار 233 کتے مارنے کیلئے47لاکھ48ہزارروپےخرچ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مہم کےدوران حیدرآبادمیں67لاکھ روپےخرچ کرکے15ہزارکتے اور میرپورخاص میں32لاکھ 84ہزارروپےخرچ کرکے55ہزار355کتے مارے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version