Advertisement

گلستان جوہر ، زہریلی چیز کھانے   سے 3 بچے جاں بحق

گلستان جوہر میں زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام  نے کہا کہ واقعہ کی تاحال تفتیش جاری ہے ، جاں بحق بچوں میں دو بچے اور ایک کمسن بچی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نورین کو دو بچوں اور ایک بچی سمیت زہرخورنی کے باعث سہ پہر ایک بجے پٹیل اسپتال لایا گیا تھا۔

پٹیل اسپتال کے ترجمان نے کہا کہ تینوں بچوں کو مردہ حالت میں ہی اسپتال لایا گیا جبکہ  بچوں کی عمر 4 سال سے 7 سال کے درمیان ہے۔

متاثرہ خاتون اور بچے گلستان جوہر بلاک 19 کے رہائشی ہیں۔

Advertisement

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گھر میں جراثیم کش اسپرے ہوا تھا پولیس ٹیم گھر گئی ہے، کچھ  دیر میں معاملہ واضح ہوجائے گا جبکہ بچوں کی لاشوں کو ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ، چار دوست برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق
شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
آئی ایم ایف سمجھ چکاکہ سیلاب کے بعد پاکستان سنگین حالات سے دوچار ہے ، وزیر خزانہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version