عید سے قبل مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

پنجاب کے اسپتالوں میں تشویشناک صورتحال کے پیش نظر عید سے قبل مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں موجود اکثر ارکان نے رائے دی ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں عید سے قبل مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ نے تجویز دی کہ جن شہروں میں کورونا کی شرح 20 فیصد سے زیادہ ہے وہ پکڑ میں لائے جائیں،این سی او سی کے اجلاس میں پنجاب کی تشویشناک صورتحال رکھی جائے۔
پنجاب کابینہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ عید سے پہلے مارکیٹوں میں رش برداشت سے زیادہ ہوگیا ہے۔
اجلاس میں محکمہ صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہی صورتحال رہی تو آئندہ ہفتے تمام اسپتال بھر جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

