اسٹون کرشنگ شعبے کا تعمیراتی صنعت میں نمایاں کردار ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ اسٹون کرشنگ شعبے کا تعمیراتی صنعت میں نمایاں کردار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حماد اظہر سے اسٹون کرشنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے تعمیراتی شعبے میں اسٹون کرشنگ کی اہمیت اور درپیش مشکلات کا معاملہ اٹھایا۔
ملاقات میں وفد نے ٹیکس، بالخصوص سیلز ٹیکس اور دیگر درپیش مشکلات کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ حماد اظہر نے مسائل کے حل کیلئے ایف بی آر کو نمائندہ وفد سے مشاورت کی ہدایت دی۔
وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ اسٹون کرشنگ شعبے کا تعمیراتی صنعت میں نمایاں کردار ہے، صنعت کی ترقی اور وسعت کیلئے درپیش مشکلات حل کی جائیں گی۔
وزارت صنعت و پیداوار اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

