Advertisement

پاکستان کا دو ٹوک فیصلہ ہے ہندوستان کے ساتھ تجارت نہیں ہو سکتی، وزیرِخارجہ

وزیرخارجہ

وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دو ٹوک فیصلہ ہے ہندوستان کے ساتھ تجارت نہیں ہو سکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پریشان کن ہے، پاکستان اور ہندوستان دونوں اٹیمی قوتیں ہیں اور دونوں ممالک کے مسائل کا واحد حل ڈائیلاگ ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دوستانہ تعلقات کی خواہش کی اور ہمیں بھارت سے مذکرات کرنے میں کوئی ڈر نہیں اگر ہندوستان آگے بڑھنا چاہتا ہے تو اسے بات چیت کا ماحول بنانا ہوگا۔

وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ چین کے پاکستان سے تعلقات کی نوعیت کو سمجھتا ہوں، چین کے وزیر خارجہ اور ایران کے معاہدے پر چینی وزیر کا بیان پاکستان کے لیے نہیں تھا جبکہ جوبائیڈن نے جو اجلاس بلایا ہے وہاں مدعو انہیں کیا گیا جہاں ماحولیاتی آلودگی زیادہ ہے پاکستان ان ممالک میں نہیں آتا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آئیں اور عدالتوں کا سامنا کریں اور پاکستان کی عدلیہ پر اعتماد کریں، بظاہر اب دکھائی دے رہا ہے نواز شریف کو اب بیماری سے خطرہ نہیں لہذا اخلاقی طور پر سابق وزیراعظم کو واپس آنا چاہیے۔

Advertisement

وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز کے ٹوئٹ سے لگتا ہے وہ باہر نہیں جانا چاہتی مگر یہ تو فیصلہ مریم نواز نے کرنا ہے باہر جانا ہے یا پھر پاکستان میں رہنا ہے اور اب دیکھنا ہے کہ مریم نواز کے بارے میں عدالتیں کیا کہتی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان میری نظر میں رول ماڈل ہیں جن کا رول ماحولیاتی تبدیلی میں بہت اہم ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں رہے نا رہے کوئی مائی کا لال جنوبی پنجاب کا حق نہیں لے سکتا، تحریک انصاف کے منشور کے عین مطابق جنوبی پنجاب کا منصوبہ اپنے انجام کو پہنچے گا جبکہ وزیر اعظم ملتان تشریف لائیں گے اور جنوبی پنجاب سکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Next Article
Exit mobile version