بھارت کی 89 سالہ’شوٹر دادی‘ بھی کورونا سے چل بسیں

بھارت میں شوٹر دادی کے نام سے مشہور چندرو تومر بھی89 سالہ عمر میں کورونا کے باعث انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپتال میں دوران علاج شوٹر دادی کا انتقال ہوگیا ہے۔
گزشتہ دنوں شوٹر دادی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ میرٹھ کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
شوٹر دادی نے بڑی عمر میں کئی نیشنل اور ریاستی سطح پر نشانہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لیا اور میدلز جیتے ہیں۔
دوسی جانب شوٹر دادی پر بالی وڈ میں بھی فلم بنائی گئی ہے جس میں تاپسی اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیا۔
بھارتی اداکاراؤں کنگنا رناوت، تاپسی اور بھومی پیڈنیکر نے دادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

