پنجاب : تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز عید الفطر تک بند

پنجاب کے 13 اضلاع میں تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز عید الفطر تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب میں اسکولوں کی بندش کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبے کے 13 اضلاع میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے طلبا کے لئے سکول عید الفطر تک بند رہیں گے۔
اپنے بیان میں وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ 13 اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، اور شیخوپورہ شامل ہیں۔
ڈاکٹر مراد راس نے یہ بھی کہا کہ آج کئے جانے والے فیصلوں پر نظرثانی کے لئے اہم اجلاس دو ہفتوں بعد منعقد کیا جائے گا جبکہ صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں نویں سے بارہویں/او-اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لئے جائیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ 19 اپریل سے پنجاب کے متاثرہ 13 اضلاع میں تمام سکول نویں تا بارہویں جماعت مخض بروز سوموار اور جمعرات کھولے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News