Advertisement

عثمان مختار کی اہلیہ کبریٰ خان کی ہمشکل؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عثمان مختار نے اپنی اہلیہ کی تصاویر شیئر کردی۔

عثمان مختار کی اہلیہ کی تصاویر میں مداح ان کی کبریٰ خان سے مماثلت دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مزید پڑھیں

اداکار عثمان مختار نے خاموشی سے شادی کرلی،تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عثمان مختار نے خاموشی سے شادی کرلی۔...

عثمان مختار کی پوسٹ پر جہاں مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئی زندگی کی مبارکباد دی وہیں بڑی تعداد میں مداحوں کا ماننا ہے کہ زنیرا اداکارہ کبریٰ خان کی ہمشکل ہیں۔

عثمان مختار کے مداحوں نے کہا کہ انہیں پہلی نظر میں ایسا لگا جیسے زنیرا، کبریٰ خان ہیں۔

Advertisement

ایک صارف نے سوال کیا کہ ’کیا کہیں یہ کبریٰ خان کی بہن تو نہیں ہیں؟‘

صارفین کی جانب سے اس ردعمل پر اب تک نہ ہی کبریٰ خان نے کوئی جواب دیا اور نہ ہی عثمان مختار کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں شادی کا اعلان کرتے ہوئے کاہ کہ ’زنیرا انعام خان! مجھے دُنیا کا سب سے خوش قسمت انسان بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان مختار نے اپنے نکاح کے لیے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کی اہلیہ نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

عثمان مختار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے لکھا کہ زنیرا انعام خان! مجھے دُنیا کا سب سے خوش قسمت انسان بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

اداکار نے لکھا کہ میں  نے ایک طویل عرصے سے اس طرح کی خوشی محسوس نہیں کی۔

Advertisement

آپ میرے ہر اچھے برے لمحوں میں میرے ساتھ تھیں اور میرا سہارا بنیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ آپ کو اپنی زندگی میں پاکر خود کو ایک خوش نصیب انسان سمجھتا ہوں۔

عثمان مختار نے دُنیا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ڈئیر ورلڈ! میں نے ایک چھوٹی سی تقریب میں شادی کی جبکہ ہماری شادی کے لیے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جو کہ 2 اپریل کو ہونی تھی۔

اداکار نے لکھا کہ چونکہ یکم اپریل سے لاک ڈاؤن لگ رہا ہے تو ہم نے ایک چھوٹی سی تقریب میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا۔

اداکار نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری اس نئی زندگی کی شروعات کے لیے آپ سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

واضح  رہے کہ عثمان مختار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار ہیں، ان کے مقبول ترین ڈرامہ میں ’انا‘ اور ’ثبات‘ شامل ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version