Advertisement

تیسری لہر بہت خطرناک ہے احتیاط کرنی ہو گی ، فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ تیسری لہر بہت خطرناک ہے احتیاط کرنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوشش ہے اضافی اقدامات سے بہتری آئے۔

ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ زیادہ شرح والےعلاقوں میں لاک ڈاؤن کی تیاری کر رہے ہیں ،کیا چیز بند رہے گی اور کیا کھلی رہے گی خاکہ تیار ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا دورانیہ کم سے کم 10 دن یا زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹرفیصل نے یہ بھی کہا کہ کورونا کی پہلی 2 لہروں کے دوران کراچی میں کیسزکی شرح زیادہ تھی۔

Advertisement

ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے فیصلوں کا جائزہ 4  روز بعد لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال دیکھنے کے بعد ہی مزید سختیاں ہو سکتی ہیں، کورونا کی موجودہ لہر کو سنجیدہ لینا چاہئیے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں ہوا تو لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version